
ایک فطرت نگار مصور کی زندگی کا باب(تیسراحصہ)؍سیزر ایئرا؍منیر فیاض
مرد دفاعی انتظامات میں مصروف تھے۔ پہلا موقع نہیں تھا کہ انھوں نے انڈینز کو پرے دھکیلنے کے لیے ہتھیار اٹھائے ہوں اور نہ ہی آخری۔ اور ان کے انداز میں تساہل جھلکتا تھا۔ بس یہ ان کے روزمرہ کا حصہ تھا۔ مگر اس واقعے کی رسمی نوعیت نے اس کے دفاعی انتظام کو بہتر نہیں کیا تھا…۔