تراجم عالمی ادب

Hiding_From_the_Rain_Gao
ڈراما
گاؤ ژِنگ جیان

بارش سے اوٹ

ایک ریٹائرڈ بُوڑھا نمودار ہوتا ہے۔ چلتے ہُوئے وہ اپنا مُنھ صاف کرتا ہے، ہَیٹ اُتارتا ہے، ٹھیرتا ہے اور اُوپر آسمان کو اور پھر نیچے زمین کی سمت دیکھتا ہے۔ پتّوں پر گِرنے والی بارش کی آواز دِھیرے دِھیرے سُنائی دینے لگتی ہے۔ بُوڑھا ہَیٹ پہنتا ہے اور اَوٹ لینے کے لیے سڑک کے کنارے…۔

مزید پڑھیے
مقام، ایک مرد کا ناولچہ پہلا حصہ انی ایغنو اردو ترجمہ مبشر احمد میر
ناولچہ
اَنّی ایغنو

مقام، ایک مرد کا (پہلا حصہ)

میرے سیکنڈری ٹیچرز ٹریننگ سرٹیفکیٹ کا عملی امتحان، لیون (Lyon) شہر کے پہاڑی علاقے میں واقع، ایک سیکنڈری اسکول میں ہوا۔ یہ اساتذہ اور انتظامی عملے کا ایک ایسا اسکول تھا، جِس کی عمارت میں آرائشی پودوں کے گملے سجے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے
ایک فطرت نگار مصور کی زندگی کا باب۔ ناول ۔ سیزر ایئرا ۔ César Aira ۔ پہلا حصہ ۔ اردو ترجمہ۔ منیر فیاض
ناول
سیزر ایئرا

ایک فطرت نگار مصور کی زندگی کا باب(پہلاحصہ)؍سیزر ایئرا؍منیر فیاض

موہوم تقدیر! اسے کس طرح یہ یقین تھا کہ فطرت کی ہیئتی مصوری اسے بے مصرف اور پرعناد حسن کے سامنے بے یار و مدد گار چھوڑ کر کبھی متروک نہیں ہو گی؟ اس نے اساطیری اور دیومالائی کہانیوں میں پناہ لی۔ جنھوں نے اسے کوئی عملی بات تو نہیں سنائی مگر کم از کم یہ معلوم ہو گیا کہ کہانی ہمیشہ چلتی…۔

مزید پڑھیے
افسانہ جادو - کیتھرین این پورٹر - ترجمہ محمد عرفان فسوں کاریاں
افسانہ
کیتھرین این پورٹر

جادو

اور میڈیم بلانکارڈ، مجھ پر یقین کیجیے کہ آپ اور آپ کے خاندان کے ساتھ خوش ہوں۔ یہاں ہر چیز پر سکون ہے۔ اس سے پہلے میں نے ایک کوٹھے پر کام کیا تھا — شاید آپ نہ جانتی ہوں کہ کوٹھا کیا ہوتا ہے؟ عام طور پر سبھی نے کبھی نہ کبھی اس کے بارے سنا ہوتا ہے۔…۔

مزید پڑھیے
دخترِ ثانی- ناولچہ دوسرا حصہ- انی ایغنو اردو ترجمہ- نجم الدّین احمد
ناولچہ
اَنّی ایغنو

ناولچہ:دخترِ ثانی (دوسراحصہ)؍اَنّی اَیغنو؍نجم الدّین احمد

مجھے سولہ کے سن کی اپنی وہ دہشت زدگی بھی یادہے جب چچی مَیری لوئیس نے اتوار کی شراب کے نشے میں دُھت چُپ رہنے کااپنا قول فروگزاشت کر کے ایک تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہُوئے، جس کی طرف میں نے تکاتک نہیں، مجھے بتایا کہ…۔

مزید پڑھیے
Urdu_Translation_of_April_23_A_Holiday_Story_Selma
افسانہ
سلمیٰ آئیڈن

اپریل۲۳، افسانہ ایک تعطیل کا

تئیس اپریل کو ہمارے سکول میں قومی خودمختاری اور بچوں کا عالمی دن منانے کی تیاری عروج پر تھی۔ چنیدہ طالب علم تقریب کے لیے ادارے کے نمائندہ تھے جب کہ اساتذہ نے کئی طالب علموں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق تقریب کی تیاریوں میں شریک ہونے کا موقع فراہم کیا۔ منتخب…۔

مزید پڑھیے
Mujhy yahan ki kisi shay ki hajat nhi László Krasznahorkai urdu translation
افسانچہ
لاسلو کراسناہورکائی

مجھے یہاں  کی کسی شےکی حاجت نہیں

میں سب کچھ یہیں چھوڑ جاؤں گا: یہ وادیاں، یہ جبل، یہ راہیں اور چمن کے یہ نیل کنٹھ۔ میں یہیں چھوڑ جاؤں گا، یہ طاؤس و مینا، فلک و ارض اور بہار و خزاں۔ یہاں کی خارجی راہیں یہیں چھوڑ جاؤں گا، مطبخ کی شامیں، آخری فریفتہ نگاہیں، اور لرزا طاری کر دینے والی شہر سے ہمہ سمت نکلنے والی تمام حدیں…۔

مزید پڑھیے
Urdu_Translation_of_The_Mole_Yasunari_Kawabata_Nobel_Prize_Winner_1968_ Japanese_Writer
افسانہ
یاسو ناری کاوا باتا

مسّا

’’عین چہرے پر اُگے مسّے کے لیے جاتے ہوں گے، لیکن اپنی گردن کے نیچے اُگے مسّے کو ہٹوانے کے لیے شاید ہی کوئی ڈاکٹر کے پاس جائے گا۔ ڈاکٹر ہنسے گا۔ اسے پتہ لگ جائے گا کہ میں اس کے پاس اس لیے آئی ہوں کیونکہ میرے شوہر کو وہ مسّا پسند نہیں ہے۔ ‘‘…۔

مزید پڑھیے
افسانہ لاسلو کراسناہورکائی نوبیل انعام ۲۰۲۵
افسانہ
لاسلو کراسناہورکائی

آفاقی مقالہ

میں نے اس بارے میں بہت سوچا، اپنے دماغ پر زور ڈالا کہ پتا چلے اصل معاملہ کیا ہے— جیسے کہ ابھی آپ کے سامنے کوشش کر رہا ہوں— لیکن بہتر ہے اعتراف کر لوں کہ میں کامیاب نہیں ہوا: مجھے نہیں معلوم آپ مجھ سے کیا چاہتے ہیں،…۔

مزید پڑھیے
تراجم عالمی ادب