
مکونڈو میں بارش دیکھتے ہوئے از ابیل کی خود کلامی
ایک اتوار جب لوگ چرچ سے نکل رہے تھے تو سردی پڑنے لگی۔ ہفتے کی رات جبس زدہ تھی۔ حتّٰی کہ اتوار کی صبح کو بھی کسی نے نہیں سوچا تھا کہ بارش ہوگی۔ واعظ ختم ہونے کے بعد عورتوں نے ابھی چھتری بھی نہیں اٹھائی تھی…۔







