ناصر کریم خان شاعر اور ماہر تعلیم ہیں۔ اُنھوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے انگریزی زبان و ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ ۱۹۹۷ء میں پاکستان ایمبیسی کالج میں انگلش لینگویج کے لیکچرر، ۲۰۰۰ء میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بہاول نگر میں انسٹرکٹر اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کمیونیکیشن سکلز کی حیثیت سے پڑھانے کے بعد اُنھوں نے ۲۰۰۵ء میں اسپرنگ ٹائیڈ سکول کی بنیاد رکھی۔ اُنھوں نے ۲۰۰۰ء میں اردو نظموں کا مجموعہ ’’یہاں بس ریت اُڑتی ہے‘‘ شائع کیا۔ ناصر کریم خان اردو نظموں اور مختصر کہانیوں کے انگریزی میں تراجم بھی کرتے رہتے ہیں۔ اُنھیں ۱۹۸۹ء میں بی بی سی لندن سے بہترین ابھرتے ہوئے شاعر کا ایوارڈ ملا۔