𝐓𝐫𝐚𝐣𝐢𝐦 𝐀𝐥𝐦𝐢 𝐀𝐝𝐚𝐛

اردو دان طبقے کے محمد سلیم الرحمٰن کا نام قطعاً ناآشنا نہیں اور نہ ہی وہ کسی تعارف کے محتاج ہیں کیوں کہ وہ اردو  زبان و ادب کے لیے ایک انمول خزانے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ چھے دہائیوں میں اُنھوں نے اردو ادب کی مختلف اصناف کو مالا مال کیا ہے۔ وہ ایک مدیر، نقاد، کہانی کار، مرتب اور مترجم ہیں۔ وہ اپنے تراجم کے لیے مشہور ہیں۔ اُنھوں نے بہت سی کتابوں کا ترجمہ کیا ہے خاص طور پر مغربی افسانوی ادب کی کتب کا۔

محمد سلیم الرحمٰن 12 اپریل 1934 کو سہارن پور، اتر پردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان علی گڑھ منتقل ہو گیا جہاں ان کے والد مولانا عقیل الرحمن ندوی ایک مقامی سکول میں عربی اور فارسی کے استاد اور شاعر تھے۔ اُنھوں نے علی گڑھ یونیورسٹی سے ایف ایس سی تک تعلیم پائی۔ تقسیم کے بعد، ان کا خاندان ۱۹۵۲ء میں ہجرت کر کے پاکستان آ گیا۔ اُنھوں نے ۱۹۵۶ء میں، محض ۲۲ سال کی عمر میں، ہومر (Homer) کی اوڈیسی ( Odyssey) کا اردو میں نثر میں ترجمہ کیا۔ اُنھوں نے مختصر کہانیاں، ناول، شاعری کی کتابیں بھی لکھیں۔ وہ ڈرامہ نگار بھی ہے۔ ان کی کتب کی تعداد پچاس سے زائد ہے۔ وہ اردو کے معروف ادبی جریدے “سویرا” کے ایڈیٹر بھی ہیں۔

Scroll to Top
𝐓𝐫𝐚𝐣𝐢𝐦 𝐀𝐥𝐦𝐢 𝐀𝐝𝐚𝐛