𝐓𝐫𝐚𝐣𝐢𝐦 𝐀𝐥𝐦𝐢 𝐀𝐝𝐚𝐛

تراجم کسی بھی زبان کی زرخیزی کے لیے اس طرح سود مند ثابت ہوتے ہیں کہ وہ اُس زبان کو جمود کا شکار ہو کر مرنے نہیں دیتے۔دنیا بھر کے علم و دانش سے آگاہی کے لیے تراجم  ہی واحد وسیلہ ہیں  جو مقامی علم و دانش میں بھی بڑھوتری کا ایک عمدہ سبب ثابت ہوتے چلے آئے ہیں۔اِس سے اُس زبان میں نئے نئے الفاظ اور تراکیب شامل ہو کر اُسے  توانا کرتے ہوئے حیاتِ نو عطا کرتے رہتے ہیں۔  یوں سمجھ لیجیے، گویا تراجم  ایسی ندیاں ہیں جو ایک دریا میں شامل ہو کر اُسے سکڑنے نہیں دیتیں بلکہ اُس کا پھیلاؤ، حیطۂ عمل،  افادیت اور زندگی بڑھاتی رہتی ہیں۔ اِس آن لائن جریدے کا بھی، تراجم کے واسطے سے،  یہی مطمعِ نظر اور اغراض و مقاصد ہیں۔

اِس جریدے میں  جہاں محترم مترجمین کے نہایت عرق ریزی سے منتخب کر کے محنتِ شاقہ اور ازحد شوق و لگن سے کیے گئے افسانوی ادب کے  افسانوں، افسانچوں، ناولچوں، ناول کے ابواب، ڈراموں   بہترین تراجم شائع کیے جائیں گے وہیں اعلیٰ شاعری کے عمدہ تراجم  بھی اِس کی اشاعتوں کا حِصہ ہو گی۔ افسانے(فکشن) کے فن کے بارے میں عالمی افسانوی ادب کے سرخیل ادیبوں کی آراء پر مشتمل ’’افسانے کا فن‘‘ اور  شاعری کے فن پر ’’شاعری کا فن‘‘ کے عنوان کے تحت فسوں گر شعراء و ادبا  کے مختصر تعارف کے ساتھ اُن کے انٹرویوزو  مضامین سے اُن کے تجربات کے حامل موضوع کا احاطہ کرنے والے چنیدہ خیالات کے تراجم ایک جامع مضمون میں پیش کرنے کی سعی کی جائے گی۔

فسوں کاریاں 

عرق ریزی سے منتخب کر کے محنتِ شاقہ اور ازحد شوق و لگن سے کییے گئے عالمی افسانوی  ادب سے بہترین افسانوں، مختصر ترین کہانیوں (افسانچوں) ، ناولچوں،  ناولوں کے اقتباس (باب)   اور ڈراموں کے اردو  تراجم   آپ کی نذر ۔

سخن وری

تخیل کی بلند پرواز اور عمدہ زبان کی حامل آفاقی و پُراثر شاعری کے اثر آفریں تراجم کا انتخاب   آپ کے ذوق کی تسکین زبانِ لطیف میں، کلامِ نرم و نازک میں۔

مضامین

کیسے لکھتے ہیں افسانہ و ناول؟ اور ہوتی ہے کیسے آمد شعر و سخن کی؟   جانییے نوبیل و بُکر انعام یافتگان   کے’’نوبیل خطبے‘‘،   ’’بُکر خطاب‘‘،     ’’افسانے کا فن‘‘،  ’’شاعری کا فن‘‘ اور’’رنگ برنگ‘‘ایسے وقیع مضامین میں۔

انٹرویو

جانییے خیالات اپنے پسندیدہ شاعروں اور ادیبوں کے، نوبیل انعام یافتگان، بُکر انعام یافتگان اور دیگر مشاہیرِ ادب و سخن کے اُن کی اپنی زبانی     وہ باتیں جو کہہ ڈالیں اور وہ باتیں جو کھوجیں گے آپ بین السطور۔

براہِ کرم فیس بک (Face Book)، انسٹاگرام (Instagram)، اور ٹویٹر (Twitter) کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر— اوپر دیے گئے متعلقہ نشان (آئیکن) پر کلک کر کے —  ہمارے نقشِ پا   دیکھیے اور  Follow کیجیے تاکہ آپ جانچ سکیں  کہ ہم کس طرح  اردو زبان کی ترقی و ترویج کی خاطر تراجم  کے واسطے سے اس کے فروغ  اور آپ کی زبان میں ہونے والے  عالمی ادب کے شہ پاروں  کے  تراجم کی رسائی دنیا بھر میں کرنے کی سعی کر رہے ہیں  ۔  ہم آپ سے ملتمس ہیں کہ آپ بھی اپنے طور پر انھیں دنیا کے ساتھ بانٹ کر (شیئر کر کے) ہماری ان کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ نیز آپ کے ساتھ ساتھ معزز قارئین سے یہ بھی ملتمس ہیں کہ  سائٹ پر شائع ہونے والے ہر ترجمے کے آخر میں دیے گئے تبصرے کے خانے (کمینٹس سیکشن) میں اپنی آراء کا کھل کر اظہار کر کے مترجمین کی حوصلہ افزائی و پذیرائی بھی کریں  کیوں کہ وہ تلاشِ بسیار سے آپ کے لیے خوب سے خوب تر کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر انتہائی محنت، لگن اور دل جمعی سے دنیا بھر کا بہترین ادب، آپ کو آپ کی اپنی زبان میں پڑھنے  کے لیے، عمدہ تراجم  کے وسیلے سے فراہم کرتے ہیں۔ ہم آپ کی آراء کو خوش آمدید کہتے ہوئے آپ کے ممنون ہوں گے۔

مطمعِ نظر

تراجم کسی بھی زبان کی زرخیزی کے لیے اس طرح سود مند ثابت ہوتے ہیں کہ وہ اُس زبان کو جمود کا شکار ہو کر مرنے نہیں دیتے۔دنیا بھر کے علم و دانش سے آگاہی کے لیے تراجم  ہی واحد وسیلہ ہیں  جو مقامی علم و دانش میں بھی بڑھوتری کا ایک عمدہ سبب ثابت ہوتے چلے آئے ہیں۔اِس سے اُس زبان میں نئے نئے الفاظ اور تراکیب شامل ہو کر اُسے  توانا کرتے ہوئے حیاتِ نو عطا کرتے رہتے ہیں۔  یوں سمجھ لیجیے، گویا تراجم  ایسی ندیاں ہیں جو ایک دریا میں شامل ہو کر اُسے سکڑنے نہیں دیتیں بلکہ اُس کا پھیلاؤ، حیطۂ عمل،  افادیت اور زندگی بڑھاتی رہتی ہیں۔ اِس آن لائن جریدے کا بھی، تراجم کے واسطے سے،  یہی مطمعِ نظر اور اغراض و مقاصد ہیں۔

اِس جریدے میں  جہاں محترم مترجمین کے نہایت عرق ریزی سے منتخب کر کے محنتِ شاقہ اور ازحد شوق و لگن سے کیے گئے افسانوی ادب کے   افسانوں، افسانچوں، ناولچوں، ناول کے ابواب، ڈراموں    بہترین تراجم شائع کیے جائیں گے وہیں اعلیٰ شاعری کے عمدہ تراجم  بھی اِس کی اشاعتوں کا حِصہ ہو گی۔ افسانے(فکشن) کے فن کے بارے میں عالمی افسانوی ادب کے سرخیل ادیبوں کی آراء پر مشتمل ’’افسانے کا فن‘‘ اور  شاعری کے فن پر ’’شاعری کا فن‘‘ کے عنوان کے تحت فسوں گر شعراء و ادبا  کے مختصر تعارف کے ساتھ اُن کے انٹرویوزو  مضامین سے اُن کے تجربات کے حامل موضوع کا احاطہ کرنے والے چنیدہ خیالات کے تراجم ایک جامع مضمون میں پیش کرنے کی سعی کی جائے گی۔

فسوں کاریاں 

عرق ریزی سے منتخب کر کے محنتِ شاقہ اور ازحد شوق و لگن سے کییے گئے عالمی افسانوی  ادب سے بہترین افسانوں، مختصر ترین کہانیوں (افسانچوں) ، ناولچوں،  ناولوں کے اقتباس (باب)   اور ڈراموں کے اردو  تراجم —  آپ کی نذر ۔

سخن وری

تخیل کی بلند پرواز اور عمدہ زبان کی حامل آفاقی و پُراثر شاعری کے اثر آفریں تراجم کا انتخاب —  آپ کے ذوق کی تسکین زبانِ لطیف میں، کلامِ نرم و نازک میں۔

مضامین

کیسے لکھتے ہیں افسانہ و ناول؟ اور ہوتی ہے کیسے آمد شعر و سخن کی؟ —  جانییے نوبیل و بُکر انعام یافتگان   کے’’نوبیل خطبے‘‘،   ’’بُکر خطاب‘‘،     ’’افسانے کا فن‘‘،  ’’شاعری کا فن‘‘ اور’’رنگ برنگ‘‘ایسے وقیع مضامین میں۔

انٹرویو

جانییے خیالات اپنے پسندیدہ شاعروں اور ادیبوں کے، نوبیل انعام یافتگان، بُکر انعام یافتگان اور دیگر مشاہیرِ ادب و سخن کے اُن کی اپنی زبانی  —   وہ باتیں جو کہہ ڈالیں اور وہ باتیں جو کھوجیں گے آپ بین السطور۔