بھیجیے
قواعد و ضوابط
درج ذیل قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے:
۱۔تراجم مائیکرو سافٹ آفس ورڈ یا ان پیج کی فائل میں Jameel Noori Nastaleeq یا Alvi Nastaleeqفونٹ میں 24 کے حجم میں کمپوز کیے ہوں۔
۲۔ اپنا ترجمہ ارسال کرنے سے قبل یقین دہانی کر لیجیے:
ا) آغاز میں کہانی؍ ناول کے باب؍ ناولچہ؍ ڈراما؍ نظم ؍ انٹرویو؍ مضمون (کسی مضمون کے ترجمے کی صورت میں) اردو اور انگریزی زبانوں میں عنوان موجود ہے۔ نیز ان تخلیقات کی اصل زبان کا نام بھی تحریر کیا گیا ہے۔
ب) مصنف؍شاعر اور مترجم کے نام موجود ہیں۔نیز، مصنف؍شاعر کا نام انگریزی میں بھی تحریر ہونا لازم ہے۔
کچھ یوں خاکہ تشکیل دیا جا سکتا ہے:
ـــــ۔ (نام زبان، مثلاً فرانسیسی/ جرمن/ عربی/ سربیائی/ چینی وغیرہم) ــــــ
ــــــــ (عنوان) ـــــــ
ـــــــ (نام مصنف، اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں) ــــــ
ــــــــ (نام مترجم) ـــــــ
ج) مضامین (افسانے کا فن؍ شاعری کا فن؍ نوبیل خطبہ؍ بُکر خطاب؍ رنگ برنگ)، فسوں کاریاں (افسانہ؍ افسانچہ؍ ناول کا باب؍ناولچہ؍ڈراما) سخن وری (نظم) اور انٹرویوز (نوبیل انعام یافتہ؍ بُکر انعام یافتہ؍ شہرت یافتہ مصنفین و شعراء کے) کے ترجمے کے آخر میں مصنف؍شاعر اور مترجم کے مختصر لیکن جامع تعارف شامل ہیں اور ان کے ساتھ دونوں کی تصاویر چسپاں کر دی گئی ہیں۔ان پیج پر فائل بھجوانے کی صورت میں تصاویر الگ سے بھجوانا ہوں گی کیوں کہ ان پیج پر تصاویر چسپاں کرنے کی سہولت دستیاب نہیں۔
(نوٹ: ادارہ مصنف؍شاعر کی بہتر تصویر دستیاب ہونے پر آپ کی چسپاں کردہ تصویر تبدیل کرنے کا مجاز ہو گا۔)
۳۔ یاد رکھیے، مدیران کی منظوری کے بعد صرف معیاری تراجم ہی کو اشاعت کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ ترجمہ بھجوانے کا عمل لازماً اشاعت کا استحقاق نہیں بخشتا۔کسی بھی ترجمے کو اشاعت کے منظور یا ردّکرنے کا اختیار صرف اور صرف مدیران/ ادارے کے پاس ہے جسے کسی صورت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
۴۔ مدیران تراجم کو زیادہ بہتر اور معیاری کرنے کی نیت سے اصلاح کا استحقاق رکھتے ہیں جس پر مصنف/ مترجم یا کسی بھی دیگر فرد کا کسی نوع کا کوئی اعتراض قطعاً قابلِ قبول نہیں ہو گا۔
۵۔ اشاعت کے لیے کوئی فیس نہیں اور نہ ہی اشاعت پر کوئی ادائی۔
(NO SUBMISSION FEE, NO PAYMENT.)
۶۔ اگر آپ مندرج بالا قواعد و ضوابط سے اتفاق کرتے ہیں تو آپ ہمیں اپنے تراجم درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھجوائیں:
براہِ کرم فیس بک (Face Book)، انسٹاگرام (Instagram)، اور ٹویٹر (Twitter) کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر— اوپر دیے گئے متعلقہ نشان (آئیکن) پر کلک کر کے — ہمارے نقشِ پا دیکھیے اور Follow کیجیے تاکہ آپ جانچ سکیں کہ ہم کس طرح اردو زبان کی ترقی و ترویج کی خاطر تراجم کے واسطے سے اس کے فروغ اور آپ کی زبان میں ہونے والے عالمی ادب کے شہ پاروں کے تراجم کی رسائی دنیا بھر میں کرنے کی سعی کر رہے ہیں ۔ ہم آپ سے ملتمس ہیں کہ آپ بھی اپنے طور پر انھیں دنیا کے ساتھ بانٹ کر (شیئر کر کے) ہماری ان کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ نیز آپ کے ساتھ ساتھ معزز قارئین سے یہ بھی ملتمس ہیں کہ سائٹ پر شائع ہونے والے ہر ترجمے کے آخر میں دیے گئے تبصرے کے خانے (کمینٹس سیکشن) میں اپنی آراء کا کھل کر اظہار کر کے مترجمین کی حوصلہ افزائی و پذیرائی بھی کریں کیوں کہ وہ تلاشِ بسیار سے آپ کے لیے خوب سے خوب تر کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر انتہائی محنت، لگن اور دل جمعی سے دنیا بھر کا بہترین ادب، آپ کو آپ کی اپنی زبان میں پڑھنے کے لیے، عمدہ تراجم کے وسیلے سے فراہم کرتے ہیں۔ ہم آپ کی آراء کو خوش آمدید کہتے ہوئے آپ کے ممنون ہوں گے۔