𝐓𝐫𝐚𝐣𝐢𝐦 𝐀𝐥𝐦𝐢 𝐀𝐝𝐚𝐛

Author: تریتھا شریستھا

Author

  • تریتھا شریستھا ایک معروف شاعر اورگیت نگار ہیں۔ اُنھوں نے غزلیں اور مکاتاکا (ایک نوع کی آزاد نظم) بھی لکھیں۔ وہ نیپالی ادبی تحریک میں ایک سرکردہ حیثیت رکھتے ہیں۔تریتھا شریستھا نیپالی کیلنڈر کے مطابق سنہ ۲۰۱۶ ب س (بِکرم سمبت؍وِکرم سموَت) (مطابق عیسوی کیلنڈر ۲ نومبر ۱۹۵۹ء) میں پوکھرا میں پیدا ہوئے۔ اُنھوں نے پنچایت دور میں جمہوریت کے حق میں سیاست سرگرمی سے حصہ لیا۔ اُنھیں پوکھرا شہر میں پارٹی کی نمائندگی کا تجربہ بھی ہے۔ وہ اِس وقت سیاست سے بالاتر ہو کر پوکھرا کے ثقافتی فروغ اور ادبی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں اور نیپالی شاعری میں ’ترالتا‘ (سیالیت) کی تحریک کے اہم رکن ہیں۔ تریتھا شریستھا کا شعری سفر ۱۳ برس کی عمر میں پہلی بار اسکول کے ایک وال میگزین میں اُن کی نظم کی اشاعت سے ہوا۔ چار دہائیوں پر محیط سفر، وہ اب تک چھ شعری مجموعوں کے مالک ہیں: اپنی نظموں میں دیہی زندگی کی سختی کی اِس طرح کی پہچان لاتے ہیں کہ وہ صرف غربت کے بارے میں نہیں بلکہ نیپال کے دیہاتوں اور چھوٹے شہروں میں رہنے والوں کے خوابوں، خواہشات، امنگوں کے ترجمان بن جاتے ہیں ۔ اُن کی نظمیں خاص طور پر حب الوطنی کو اپنا موضوع بناتی ہیں۔نیز اُن کی بہترین نظموں میں رومانیت اور سماجی تنقید کا عمدہ تعامل ہے۔ 

    View all posts
𝐓𝐫𝐚𝐣𝐢𝐦 𝐀𝐥𝐦𝐢 𝐀𝐝𝐚𝐛