


طوبیٰ اسماعیل اگست؍۱۴؍۲۰۰۲ء کو ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے ایک دیہی علاقے میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے والد محمد اسماعیل خان ایک ریٹائرڈ ٹیچر ہیں۔ میٹرک کی تعلیم الااسلام پبلک گرلز ہائی سکول اڈہ ذخیرہ سے حاصل کی ۔ پھر انٹرمیڈیٹ کےلیے ابنِ سینا کالج دنیاپور کا انتخاب کیا۔ تعلیمی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گورنمنٹ گریجویٹ کالج دنیا پور سے اردو ادب میں بی ایس کیا۔ اب این سی بی اے اینڈ ای، ملتان کیمپس سےایم فل کر رہی ہیں۔ زمانہ طالب علمی سے ہی اسکول وکالج میں منعقد ہونے والے علمی وادبی پروگراموں میں شرکت کرتی ہیں۔
طوبیٰ ادب کا اعلیٰ ذوق رکھتی ہیں اور اب ترجمہ نگاری کر رہی ہیں۔ انھوں نے اپنے استاد ریحان اسلام صاحب سے متاثر ہو کر ترجمہ نگاری میں پہلی بار قلم آزمائی کی ہے۔ وہ لڈیا ڈیوس ڈیوس کی کہانی ’’انلائٹنمنٹ ‘‘ کا ترجمہ ’’روشن خیال‘‘ کے عنوان سے کر چکی ہیں۔ اپنے اس علمی و ادبی ذوق کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
View all posts