𝐓𝐫𝐚𝐣𝐢𝐦 𝐀𝐥𝐦𝐢 𝐀𝐝𝐚𝐛

Author: ٹِیولِنڈا جرساؤ

Author

  • Teolinda_Gersao_ Portuguese_Short_Story_Writer

    ٹِیولِنڈا جرساؤ ۳۰ جنوری ۱۹۴۰ء کو کوئمبرا (پرتگال) میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے جرمن، انگریزی اور رَومانوی زبانیں کوئمبرا، ٹیوبِن جِن اور برلن کی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی۔ وہ پرتگال میں ٹیکنیکل یونیورسٹی آف برلن، لِسبن آرٹس فیکلٹی کے تدریسی عملے کی رُکن رہیں اور بعد ازاں یونیورسٹی آف لِسبن میں پروفیسر رہیں جہاں اُنھوں نے جرمن ادب اور تقابلی ادب کی ۱۹۹۵ء تک تعلیم دی۔ تب ہی سے اُنھوں نے خود کو مکمل طور پر لکھنے کے لیے وقف کر دیا۔ اُن کے ناولوں اور مختصر کہانیوں کو پرتگال کے کچھ اہم اعزازات ملے اور اُنھیں بہت سی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ اُنھوں نے ۱۹۹۷ء میں لکھے جانے والے اپنے ناول کے پس منظر موزمبیق کا بھی دورہ کیا جس کا اُس زمانے میں لورینکو مارکیز دارالحکومت تھا۔ وہ فروری اور مارچ ۲۰۰۴ء میں بارکلے یونیورسٹی کی ریذیڈنٹ رائٹر بھی رہی ہیں۔ ٹِیولِنڈا جرساؤ کے ناول معاصر معاشرے کو برتتے ہیںخواہ اُنھیں کسی بھی زمانے میں رکھ دیا جائے۔ اُس کے ناولوں کے کچھ مرکزی موضوعات میں انسانی تعلّقات کی پیچیدگیاں، ابلاغ کی مشکلات، محبت و موت، استحصال، آزادی، شناخت، مزاحمت اور تخلیقی عمل شامل ہیں۔ اُس کی تحریروں کا ایک اَور مرکزی خیال’ وقت ‘ہے۔ چاہے وقت کو بیانیے میں برتا گیا ہو یا تاریخی وقت جس میں اُس کے ناول وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ سالازار  کی آمریت، بیسویں دہائی، انیسویں صدی، اور پُرتگالی کولونیل موزمبیق کی پچاسویں اور ساٹھویں دہائیاں۔ پُرتگالی تاریخ کے یہ زمانے، جو ہر ناول کے احاطۂ عمل کا باطن ہیں، اِس طور پر برتے گئے ہیں کہ وقت کو ماورا کرتے ہوئے اُن کے کام کو آفاقیت عطا کرتے ہیں۔ ۰۰۰

    View all posts
The_Old_Lady_Teolinda_Gersao_Portuguese_Short Story_Urdu_Translation

بُڑھیا

بُڑھیا حقیقتاً بہت خوش تھی۔ آخر اُس نے ایک اچھی زندگی گُزاری تھی اور اُسے کبھی کسی شے کی... Read more.
افسانہ
𝐓𝐫𝐚𝐣𝐢𝐦 𝐀𝐥𝐦𝐢 𝐀𝐝𝐚𝐛