

ماجا مائلوجکو وِچ ۱۹۷۵ء میں پیدا ہوئیں۔ بور، سربیا میں قیام پذیر رہنے کے بعد وہ آج کل سربیا میں زاجے چار اور ڈنمارک کے وسط میں مقیم ہیں۔ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ شاعر کا اعزاز رکھتی ہیں اور دنیا میں امن کی پرچارک ہیں ۔ وہ بلغراد، سربیا میں ’’سفیوروس‘‘ نامی پرنٹنگ ہاؤس میں ڈپٹی ایڈیٹر ہیں۔ وہ انجمن ’’رتانج اینڈ میسیچیو پیسکی کروگ‘‘ کی نائب صدر ہیں۔ ماجا مائلوجکو وِچ وہ ہستی ہیں جن میں لیونارڈو ڈاونچی کا یہ بیان لہو بن کر دوڑ رہا ہے: ’’مصوری قابلِ دید شاعری ہے ، اور شاعری قابلِ سماعت مصوری ہے۔‘‘ وہ ایک مصور اور تبصرہ نویس ہیں۔ بحیثیت شاعرہ، ماجا مائلوجکو وِچ کی متعدد ملکی اور غیر ملکی ادبی اخبارات، جرائد و رسائل اور الیکٹرانک میڈیا میں نمائندگی ہوتی ہے، اور ان کے کچھ گیت یوٹیوب پر بھی دستیاب ہیں۔ وہ کئی بین الاقوامی اعزازات کی فاتح ہیں۔ وہ دنیا میں قیام امن کی، جانوروں کے خلاف تشدد اور نسل پرستی وغیرہ کے خلاف کام کرنے والی، انجمنوں اور تنظیموں کی رکن بھی ہیں۔ وہ دو کتابوں کی مصنفہ ہیں: ’’چاند کا ہالہ ‘‘ ـ ۲۰۱۹ء اور ’’خواہش کے پیڑ‘‘ـ۲۰۲۳ء ۔ ان کی نظموں کے اب تک انگریزی، ہنگری، بنگالی، اردو، پشتو، ہندی اور بلغاریائی میں تراجم ہو چکے ہیں۔ ماجا مائلوجکو وِچ زاجے چار، سربیا کے شاعری کے کلب ’’ایریا فیلکس‘‘ کی فعال رکن ہونے کے ساتھ کنجازےواک، سربیا کے ادبی کلب ’’زالٹو پیرو‘‘ کی بھی سرگرم رکن ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ پوڈگوریکا، مونٹی نیگرو کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن’’گورسکی ویڈیکی‘‘ (’’ماؤنٹین ویوز‘‘) کے علاوہ مصنفین اور فنکاروں کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی رکن بھی ہیں۔
View all posts