

ماہ پارہ جاوید ۲۰ اگست ۲۰۰۳ء میں ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کے ایک دیہی علاقے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد جاوید اختر گورنمنٹ ہائی سکول دنیاپور میں تدریس فرائض سر انجام دیتے ہیں ۔ میٹرک تک کی تعلیم حنان پبلک سکول دنیاپور سے حاصل کی۔ پھر انٹر میڈیٹ کے لیے پنجاب کالج دنیاپور کا انتخاب کیا۔ تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج دنیاپور میں بی ایس انگلش میں داخلہ لیا اور تاحال اپنی بی ایس کی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زمانۂ طالب علمی سے ہی سکول و کالج میں منعقد ہونے والے علمی و ادبی پروگراموں میں شرکت کرتی ہیں۔ شاعری کا اعلیٰ ذوق رکھتی ہیں اور اب تک کئی نظمیں اور چند غزلیں بھی لکھ چکی ہیں۔ انھوں نے اپنے استاذ ریحان اسلام صاحب کے تراجم سے متاثر ہو کر ترجمہ نگاری میں پہلی بار قلم آزمائی کی جس میں انہوں نے مارگریٹ ایٹ ووڈ کی کہانی ’’دی ہیپی اینڈنگز‘‘ کا ’’خوشگوار انجام‘‘ کے عنوان سے عمدہ ترجمہ کرتے ہوئے اپنے اس علمی و ادبی ذوق کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
View all posts