

لِنھ ڈِنھ ۱۹۶۳ء میں ویتنام میں پیدا ہوئے۔ وہ ویتنامی اور امریکی شہریت رکھتے تھے۔وہ شاعر افسانہ نگار مترجم اور فوٹوگرافر تھے۔وہ ۱۹۷۵ء میں امریکہ منتقل ہوئے اور ان کا قیام زیادہ تر فلا ڈیلفیا ریاست میں رہا ہے۔ ۲۰۱۸ء کے بعد جنوب مشرقی ایشیا میں وقت گزارا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ یورپ اور افریقہ میں بھی رہائش پذیر رہے۔ ۲۰۰۵ء میں وہ نارویج انگلینڈ یونیورسٹی آف ایسٹ میں ڈیوڈ کے ہمراہ بھی قیام پذیر رہے۔ ۲۰۰۲۔۲۰۰۳ میں وہ اٹلی میں بین الاقوامی پارلیمنٹ آف رائٹرز اور سرٹالڈو قصبے میں بطور مہمان رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں وزٹنگ فیکلٹی ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ لِنھ ڈِنھ نے کہانیوں پر مشتمل دو کتابیں لکھیں جو ’’فیک ہاؤس اور ’’بلڈ اینڈ سوپ‘‘کے نام سے منصۂ شہود پر آئیں۔اس کے علاوہ انھوں نے نظموں کی پانچ کتابیں بھی شائع کروائی ہیں۔ ان کا پہلا ناول ’’محبت جیسی نفرت‘‘ ۲۰۱۰ء میں شائع ہوا جس نے قومی ایوارڈ ’’بالکنز فکشن‘‘ اپنے نام کیا۔ ان کی کتب کے دیگر زبانوں میں بھی تراجم ہو چکے ہیں۔ زیر نظر مختصر ترین کہانی ان کے افسانوی مجموعے ’’بلڈ اینڈ سوپ‘‘ سے لی گئی ہے۔
View all posts