𝐓𝐫𝐚𝐣𝐢𝐦 𝐀𝐥𝐦𝐢 𝐀𝐝𝐚𝐛

Author: کیٹ چوپن

Author

  • کیٹ چوپن ایک مشہور امریکی مصنفہ تھیں، کیٹ چوپن ۸ فروری ۱۸۵۰ء کو سینٹ لوئس، میسوری میں تھامس او فلہارٹی اور ایلیزا فارس کے ہاں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ایک آئرش مہاجر تھے اور ان کی والدہ فرانس کی ایک عظیم خاتون جن کا تعلق کریول خاندان سے تھا۔ ۱۸۷۰ء میں کیٹ چوپن کی شادی وسکر چوپن سے ہوئی جو کیرولا میں کپاس کے تاجر تھے۔ اس کے بعد وہ لوئیسیانا منتقل ہوگئے جہاں ان کے چھ بچے پیدا ہوئے۔ اوسکر کی وفات ۱۸۸۲ء میں ہوئی اور کیٹ چوپن صرف ۳۲ سال کی عمر میں بیوہ ہوگئیں۔کیٹ چوپین کو ان کی منفرد تحریروں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے خاص طور پر ان کے ناول ’’کہانی گھنٹہ بھر کی‘‘ (دی سٹوری آف این آر) اور ’’جگراتا‘‘ (دی ایویکننگ )کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کی تحریریں عموماً نسوانی تجربات، خود شناسی، اور سماجی روایات کے خلاف بغاوت کے موضوعات پر مرکوز ہوتی ہیں۔ کیٹ چوپن کی زندگی میں بھی کئی چیلنجز تھے، جن میں سے ایک یہ تھا کہ ان کی تحریروں کو ان کے زمانے میں زیادہ پذیرائی نہیں ملی، لیکن آج ان کی تحریریں ادبی دنیا میں بہت اہم سمجھیں جاتی ہیں۔ ان کی خاصیت یہ تھی کہ وہ اپنے کرداروں کے جذبات اور داخلی کشمکش کو بہت خوبصورتی سے بیان کرتی تھیں۔ 

    View all posts
Scroll to Top
𝐓𝐫𝐚𝐣𝐢𝐦 𝐀𝐥𝐦𝐢 𝐀𝐝𝐚𝐛