تراجم عالمی ادب

Author: جمیکا کنکیڈ

Author

  • Jamaica Kincaid

    جمیکا کنکیڈ (اصل نام: ایلین سنتھیاپورٹررچرڈسن) مئی؍ ۲۵؍  ۱۹۴۹ء میں سینٹ لوئیس میں پیدا ہوئیں ۔ آج کل وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں افریقی اور افریقی-امریکی ادب کی پروفیسر ہیں۔ وہ ایک مشہور کیریبین، امریکی مصنفہ ہیں جو اپنی زیرک اور ترنم سے بھر پور نثر کے لیے جانی جاتی ہیں۔   انھوں نے نو آبادیات ،شناخت ،جنس اور مادریت کو اپنا موضوع بنایا ہے۔ ایک برطانوی کالونی میں پروان چڑھنے کی وجہ سے ان کا عالمی نظریہ گہرائی سے تشکیل پایا ۔ ان کی تحریریں اکثر نو آبادیاتی زندگی کی پچیدگیوں اور سامراج کے نفسیاتی اثرات کی عکاسی  کرتی ہیں۔ وہ نو عمری میں امریکا چلی گئیں  ۔  نیویارک میں اشاعت شروع کی، جہاں ان کی مخصوص آواز کو اہمیت حاصل ہوئی۔

    کینکیڈ  کے بڑے کام بشمول اینی جون (۱۹۸۵)، لوسی (۱۹۹۰) اور اے سمال پلیس(۱۹۸۸) ،  سوانح عمری، فکشن اور سیاسی تنقید کو یکجا کرتے ہوئے ذاتی بیانیے کو وسیع تر سماجی تبصرے کے ساتھ مدغم کرتے ہیں۔ ان کی تحریرں جذبات سے بھر پور ہیں۔ لیکن قارئین کو طاقت ، تاریخ اور مال واسباب پر سوال کرنے پر اکساتی ہیں ۔ کنکیڈ اپنے کام کے ذریعے نسائی ادب اور معاصر کریبین ادب میں سب سے زیادہ بااثر آوازوں میں سے ایک بن گئی ہیں۔

    View all posts
تراجم عالمی ادب