تراجم عالمی ادب

Author: چَین-سِیُو -چَین

Author

  • چین سیو چین ۔ تائیوانی شاعرہ ۔ Chen Hsiu Chen, Taiwan, Mandarin Poet-

    چَین سِیُو چَین تائیوان میں پیدا ہوئیں۔ اُنھوں نے ۱۳ کتب شائع کی ہیں جن میں ’’نان ڈائری‘‘-۲۰۰۹ء، ’’جنگل میں گونجتی لہر‘‘-۲۰۱۰ء، ’’نقاب ‘‘-۲۰۱۶ء، ’’غیر یقینی منظر‘‘-۲۰۱۷ء،’’وعدہ‘‘-۲۰۱۷ء، ’’تامسوئی میں شاعری کا احساس‘‘-۲۰۱۸ء، ’’ٹوٹ بھج‘‘-۲۰۱۸ء، ’’میرا پیارا نیرودا‘‘-۲۰۲۰ء‘‘، ’’وائرس کو چین نہیں‘‘-۲۰۲۱ء‘‘، ’’سیزر والجو سے ٹاکرا‘‘-۲۰۲۲ء، ’’دھرتی پر جنت‘‘ -۲۰۲۲ء، ’’کمرہ ‘‘-۲۰۲۳ء‘‘، اور ’’میکسیکو میں ماہِ کرسمس‘‘-۲۰۲۴ء شامل ہیں۔ چَین سِیُو چَین نے یورپ، ایشیا، افریقا اور امریکا میں منعقد ہونے والے شاعری کی بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی اور کولمبیا کے بین الاقوامی میگزین ’’لا بارکا‘‘ کے شمارہ نمبر ۹ کا سرورق کو اُن کی تصویر سے آراستہ ہوا، اور ساتھ ہی انٹرویو بھی شائع ہوا۔ ہندوستان اور پورٹو ریکو کے ذرائع ابلاغ نے اُن کی شاعری کا سراہا ہے۔ اُن کی نظموں کا بیس سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اور شاعری کے متعدّد شعری جرائد میں اُن کی شاعری کے انتخاب شائع ہوئے ہیں۔ اُنھیں ۲۰۱۸ء میں پیرو کے ’’فیسٹیول آف کیپولی ویلیجو وائی سو ٹیرا‘‘ کی طرف سے ’’ایسٹریلا میتوٹینا‘‘ سے نوازا گیا، جب کہ ۲۰۲۰ء میں لبنان سے ’’ناجی نعمان ادبی انعامات‘‘ اور شام کے بین الاقوامی ثقافتی فورم برائے انسانیت و تخلیق کی طرف سے سال۲۰۲۴ء کی ’’بین الاقوامی فکری سند‘‘ مرحمت کی گئی۔

    View all posts
تراجم عالمی ادب