تراجم عالمی ادب

Author: سیزر ایئرا

Author

  • سیزر ایئرا۔César Aira۔ اجنٹائنی مصنف

    سیزر ایئرا کے بارے میں بیشتر احباب آگاہ ہیں کہ وہ ایک ارجنٹائنی ناول نویس ہیں اور پچھلے برسوں سے نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد ہو رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ سال ۲۰۲۵ء کے نوبیل انعام کے لیے وہ دوڑ میں خاصے آگے سمجھے جا رہے تھے۔ بہت سے تجزیہ نگار انھیں ’’ہارٹ فیورٹ‘‘ قرار دے رہے ہیں جب کہ میگار (ہنگرین) ادیب لاسلو کراسنا ہورکارئی اس دوڑ میں بہت پیچھے دکھائی دے رہے تھے۔ البتہ چونکا دینے والے فیصلے تو پہلے بھی نوبیل انعام کمیٹی کرتی رہی ہے۔
    سیزر ایئرا مین بکر انٹرنیشنل پرائز ۲۰۱۵ء کے فائنلسٹ رہے۔ یاد رہے کہ ۲۰۰۵ء سے ۲۰۱۵ء کے عرصے کے دوران بکر فاؤنڈیشن نے کسی ادیب کی تمام ادبی خدمات پر ساٹھ ہزار پونڈ کا ایک انعام دیتی رہی تھی اور سیزر ایئرا اسی انعام کے فائنلسٹ تھے. اتفاق دیکھیے کہ یہ انعام میگار (ہنگرین) ادیب لاسلو کراسنا ہورکارئی جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

    View all posts
تراجم عالمی ادب