تراجم عالمی ادب

Author: عقیلہ منصورجدون

Author

  • عقیلہ منصور جدون ۔ اردو ترجمہ نگار

    عقیلہ منصورجدون پاکستان کے موجودہ ضلع اٹک کے شہر حسن ابدال میں پیدا ہوئیں۔ حسن ابدال سے میٹرک اوربعد ازاں واہ کینٹ سے گریجویشن کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاء کالج، لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ شادی کے بعد مستقل رہائش راولپنڈی میں اختیار کی اور یہیں سے باقاعدہ قانون کی پریکٹس شروع کی۔ راولپنڈی ڈویژن سے لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون وکیل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انھوں نے تدریس قانون کا آغاز انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ( ویمن سیکشن ) سے کیا۔ بعد ازاں راولپنڈی ہی میں پنجاب لاء کالج اور مسلم لاء کالج میں بھی تدریس کے فرائض انجام دیتی رہیں۔ عقیلہ منصورجدون کو  گھر کے ادبی ماحول کے باعث بچپن ہی سے ادب سے شغف رہا۔ زمانہ طالب علمی (سکول و کالج ) میں روز نامہ ’’تعمیر‘‘ کے ادبی صفحے پر ان کی تحریریں شائع ہوتی رہیں۔

    (۱)  خدا کے نام خط ( عالمی ادب سے منتخب کہانیاں )؛  (۲)  لیوٹالسٹائی کی کہانیاں؛ (۳) کل ہو نہ ہو ( عالمی ادب سے منتخب کہانیاں)؛ (۴) زندہ مایوسیاں (میٹ ہیگ کے ناول ’’دی مڈنائٹ لائبریری‘‘  کا اردو ترجمہ)؛ (۵)  میری زندگی اور دیگر کہانیاں (مصنف : انتون چیخوف)؛  (۶) ڈورین گرے کی تصویر (مصنف:آسکر والد )  (زیر طبع)۔  یہ تمام کتابیں پاکستان میں سٹی بک پوائنٹ ، کراچی نے شائع کی ہیں۔ اور ان سب کتابوں کے ہندوستانی ایڈیشن میٹرلنگ پبلشرز لکھنو سے بھی شائع ہو چکے ہیں۔

    View all posts
تراجم عالمی ادب